سوال (6550)

اسراف کیا ہے اور اسکی حدود کیا ہیں اور کیا ہر انسان کی کمائی کے لحاظ سے اسکی حدود مختلف ہیں۔

جواب

فضول خرچی کرنا اور یہ آج کل عام ہے اور دلیل یہ ہے کہ ہم اسے فضول خرچی نہیں سمجھتے۔ باقی ہر کسی کا الگ حساب ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

زندگی میں اتار چڑھاو ہے، کچھ امیر ہیں، کچھ کم پیسے والے ہیں، لیکن ہر کسی نے اپنا حساب اللہ تعالیٰ کو خود دینا ہے، وہ دیکھ لیں، کل اسراف کیا ہے، بعض روایات میں موقوفا یہ بات آئی ہے، جو تیرا نفس چاہے تو کھا لے، یہ بھی اسراف ہوتا ہے، اگرچہ دائرے اپنے اپنے ہیں، مگر اس شخص کو پتا ہے، کمائیں اور اچھے طریقے سے کھائیں، کوئی منع نہیں کرتا، لیکن اپنا فیصلہ خود کریں، تاکہ کل کو پریشانی نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ