سوال (3794)
ایک خاتون استحاضہ کے خون میں مبتلا ہے، کیا اس حالت میں روزہ رکھ سکتی ہے؟
جواب
استحاضہ والی عورت کا حکم پاک عورت کا ہے، وہ نماز پڑھے گی، روزہ رکھے گی اور اعتکاف بھی کرے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
استحاضہ والی عورت روزہ رکھے گی، استحاضہ رکاوٹ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ