سوال        6944

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
شیخ محترم ایک سوال تھا کہ یہ جو استعمال شدہ کپڑے فرض کریں ہم کسی کو دے دیتے ہیں کسی کو فرض کریں کوئی نئے کپڑے ہیں چھ ماہ استعمال کیے تو ہم نے کسی کو دے دیے۔ تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ نہیں دینے چاہیے یہ کوئی جادو ٹونا بھی کر لیتے ہیں لوگ کیا ایسا معاملہ صحیح ہے؟ دے دینے چاہیں یا نہیں دینے چاہیں؟ کوئی رہنمائی مل سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ہاں! اگر وہ استعمال کے قابل ہے تو دے سکتے ہیں۔ بلا وجہ بدشگونی نہیں لینی چاہیے۔ بلا وجہ توہمات میں نہیں پڑنا چاہیے۔ بدگمان نہیں ہونا چاہیے۔ ہاں جب پتا چل جائے کہ فلاں بندہ اس کو غلط استعمال کرے گا، جادو ٹونے میں، پھر نہ دیں۔ لیکن عام طور پہ قاعدہ یہ ہے کہ آپ ضرورت کی کوئی بھی چیز کسی کو دے سکتے ہیں استعمال شدہ لے بھی سکتے ہیں، دے بھی سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ