سوال (4068)
اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد بات چیت اور مل سکتا ہے؟ اور کن چیزوں سے بچنا چاہیے۔
جواب
بوقت ضرورت بات ہو سکتی ہے، فون پر بھی بوقت ضرورت بات ہو سکتی ہے، لیکن کوشش کریں جب اللہ تعالٰی کے لیے سب کچھ ترک کرلیا ہے تو غیر ضروری بیٹھک وغیرہ سب ختم کردیں اور معتکف یعنی خیمے کو ہی اپنا محور بنائیں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں اور تنہائی میں اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں، ضرورت کے تحت بات ہو سکتی ہے، باقی یہ جو ہمارے ہاں دعوت افطاری اور کھانے کے نام پر جو بیٹھکیں ہو رہی ہیں، یہ اعتکاف کے بر خلاف ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ