سوال (1177)

اعتکاف بیٹھنے کا صحیح وقت کیا ہے ؟ 20 رمضان فجر کے بعد ، 20 رمضان مغرب سے پہلے یا 21 رمضان فجر کے بعد صحیح وقت ہے ؟

جواب

یہ بڑی واضح بات ہے ، مگر اس بارے میں خواہ مخواہ لوگوں کو الجھایا جا رہا ہے ۔ اعتکاف آخری عشرے کا مشروع عمل ہے ، جو بیس رمضان کی مغرب سے شروع ہوتا ہے ۔ اللہ کے رسول بیس رمضان کی شام کو مسجد پہنچ جاتے اور اکیس کی نماز فجر کے بعد معتکف میں داخل ہوتے تھے ، پہلا عشرہ یکم رمضان کی مغرب سے ، دوسرا عشرہ دس رمضان کی مغرب سے اور تیسرا عشرہ بیس رمضان کی مغرب سے شروع ہوتا ہے ، اگر کسی کو سمجھ نہیں آتی تو منوانا ضروری نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

20 روزہ کی مغرب مسجد میں پڑھے اور 21 ویں شب مسجد میں گزار کر بعد فجر خیمہ میں جائے ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ