سوال          6914

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اعتکاف کب بیٹھنا چاہیے مسنون طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته
سنت یہ ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف کریں۔
[بخاری: 2026]
اعتکاف کا طریقہ یہ ہے کہ بیسویں روزے کی افطاری مسجد میں کریں، ساری رات عبادت میں گزاریں خیمہ سے باہر ہی اس کے بعد فجر کی نماز ادا کرکے خیمہ میں داخل ہوں۔
لیلة القدر رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ہے،اور لیلة القدر کی تلاش بھی اعتکاف کے مقاصد میں سے ہے، اس لیے بیسوں روزے کی مغرب سے پہلے مسجد میں داخل ہو جانا چاہیے تاکہ ساری رات عبادت میں گزاریں۔
[بخاری: 2018]
فجر کے بعد خیمہ میں داخل ہوجائیں۔
[بخاری: 2041]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ