سوال (1232)
کیا اگر کوئی شخص روزے کی نیت نہ کرے اور جان بوجھ کر رمضان کا فرض روزہ چھوڑ دے تو اس پر صرف قضا ہوگی یا قضا کے ساتھ کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا ؟
جواب
اس نے روزہ ترک کیا ہے ، توڑا نہیں ہے ، اس لیے کفارہ نہیں ہے ، البتہ ترک روزہ کر کے کبیرہ کا مرتکب ہوا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
کفارہ تو نہیں ہے ، البتہ قضاء کے ساتھ توبہ ہے . بغیر عذر کے روزہ چھوڑنا کبیرہ گناہ ہے۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
فرض روزے اگر بغیر شرعی عذر کے چھوڑا تو قضائی یا بعد میں فدیہ ادا کرنے سے اس کی ادائیگی نہیں ہو گی ، امام بخاری رحمہ اللہ کا ظاہر مذھب یہی ہے اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اسے اختیار کیا ہے [الکواکب الدریہ]
باقی اس پر توبہ و استغفار ہے اور دوبارہ اللہ کے فرائض میں کوتاہی نہ کرے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ