سوال (5107)

ایک بیوہ ہے اور اس کے والدین بھی وفات پا چکے ہیں اور سگا بھائی بھی کوئی نہیں ہے علاتی بھائی ہیں اور اب بیوہ نکاح کرنا چاہتی ہے، جہاں بھائی کہتے ہیں، وہاں بیوہ راضی نہیں ہے اور جہاں بیوہ کہتی ہیں وہاں بھائی راضی نہیں ہیں اور بھائیوں کی پسند رشتہ والا مرد اخلاقی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے نشئی وغیرہ ہے تو وہ نکاح کیسے کرے؟

جواب

خاندان کے کسی بڑے کو ڈال کر بھائیوں کو اس بات پر راضی کرلیں، اس کی جو قباحتیں اور بد اخلاقیاں ہیں، نشے کی عادت ہے، اس کا ذکر کریں، بصورت دیگر اگر ولی بیچ میں خوامخواہ روڑے اٹکائے تو وہ قانون کا دروازہ بجا سکتی ہے، پھر اس ولی کو معزول کرکے یہ کام حاکم وقت کرے گا، یعنی وہ ولایت اختیار کرے گا، پھر عدالت یہ کام کر سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ