سوال (3710)

ایک شخص کسی کمپنی میں جاب کرتا ہے کمپنی کی گاڑی پر اسے کام پر جانا ہوتا ہے جو کہ صبح 5 بجے ہی نکل جاتی ہے فجر سے پہلے ہی اور گاڑی راستے میں سٹاپ بھی نہیں کرتی اور کمپنی پہنچنے سے پہلے فجر کا ٹائم ختم ہو جاتا ہے۔ اس کو کیا کرنا چاہیے۔

جواب

جیسے ہی وہ منزل پر پہنچے جاتے ہی پہلا کام نماز کی ادائیگی کا کرے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

ایسے سوال پہلے بھی آئے تھے، ہم نے عرض کیا تھا، کمپنی والے بھی مسلمان ہیں، گاڑی کا ڈرائیور بھی مسلمان ہے، آپ بھی مسلمان ہیں، ہمارا معاشرا بھی مسلمان ہے، آپ اکیلے نہیں، اور لوگوں کو بھی اس کی فکر ہونی چاہیے، اس موضوع پر بات کریں کہ ہمیں نماز کا ٹائیم راستے میں دیا جائے، نوکری کی وجہ سے روزانہ کہ بنیاد پر نماز کے وقت کا نکل جانا، ایسی نوکری کو پھر جائز نہیں کہا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

آپ کی بات سو فیصد درست ہے، ہمیں اپنی ترجیحات کو دیکھنا ہوگا، ہماری ترجیح عبادت ہے نہ کہ حصول رزق ہے، یہ دیکھنا چاہیے کہ رزق کے پیچھے بھاگنا ضروری ہے یا رازق کے ساتھ تعلق ضروری ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ