سوال (5546)

جب والدین نماز نہ پڑھیں تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

ان کو حکمت کے ساتھ دعوت دینی چاہیے، ان کو گاہے بگاہے لا کر سامنے بیٹھانا چاہیے، ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے، حجت تمام رکھیں تاکہ آپ بری رہیں، والدین کو دعوت دینا یہ انبیاء کا منہج ہے، جیسا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کو دعوت دی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ