سوال (3173)
جادو کا مسنون علاج کیا ہے؟
جواب
سب سے پہلے یہ کلئیر کرنا چاہیے کہ جادو ہے یا نہیں، اگر جادو ہے تو اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ مسلسل سورۃ بقرۃ پڑھیں، مریض خود پڑھے یا گھر کے افراد میں سے کوئی پڑھے، اس کے علاؤہ صبح کے وقت سو مرتبہ مندرجہ ذیل دعا پڑھیں، اس سے بھی واضح ہو جائے گا کہ جادو ہے یا نہیں۔
“لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ”
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ