سوال (339)

جادو کا تریاق کیسے کریں ؟ کالے جادو وغیرہ ۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

پانچوں نمازوں کے بعد کے مکمل اذکار ، صبح وشام کے مکمل اذکار اور سونے اور جاگنے کے مکمل اذکار پابندی کے ساتھ پڑھے جائیں ،
روزانہ سورہ بقرہ کی تلاوت مکمل اور پابندی کے ساتھ کی جائے ، میں نے الحمدللہ بیسیوں بار تجربہ کیا ہے ، مریض الحمدللہ تندرست ہو جاتا ہے ۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ