سوال 6982

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جائے نماز پر جو نام لکھتے ہیں، کیا وہ لکھ کر زمین پر ڈال سکتے ہیں جائے نماز کو؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ مسجد کا نام لکھوا کر مسجد میں ڈال سکتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
لا علمی میں لوگ ایسی حرکات کر جاتے ہیں۔ ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے توہین کی بو آتی ہو۔ ہر حرف جو ہے وہ مقدس ہے اس کو اس طرح پیروں میں روندنا قصداً ارادتاً قطعاً اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ