سوال (4244)
کیا جہری نماز جنازہ خلاف سنت ہے؟
جواب
کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر صالح الفوزان نے جہری نماز جنازہ کو خلاف سنت قرار دیا تھا، ہمارے مجموعہ علماء اہل حدیث میں علماء نے کہا تھا کہ شیخ کا اپنا فتویٰ ہے، جہری نماز جنازہ کو مطلقاً غلط، غیر اولی اور خلاف سنت کہنا صحیح نہیں ہے، کبھی کبھی غیر اولی بھی اولی ہوجاتا ہے، جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جہری نماز جنازہ پڑھنے کے بعد کہا تھا کہ میں نے اس لیے جہری نماز پڑھائی ہے، تاکہ آپ لوگوں کو علم ہو جائے کہ یہ سنت ہے، تعلیم کی غرض سے ہم بھی نماز جنازہ جہری کو اولی کہتے ہیں، جہری اور سری دونوں کا جواز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ