سوال (3662)

جہری نماز میں امام نے سورۃ فاتحہ کی کچھ آیات سری پڑھ لی ہیں، اب کیا کرے۔

جواب

سہو و نسیان اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا ہے، البتہ نماز ہوگئی ہے، نماز میں خشوع و خضوع کا ہوناضروری ہے، غافل دل کے ساتھ اور غافل حرکات کے ساتھ نماز نہیں پڑھنی چاہیے، باقی نماز ہوگئی ہے، سری نماز سے جہری ہو جائے، جہری سے سری ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، نماز ان شاءاللہ درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ