سوال (3829)
جہری نماز میں اگر امام بلند آواز سے قرات کرنا بھول جائے اور رکوع میں چلا جائے تو مقتدی کیا کرے؟
جواب
امام صاحب بھول گئے تو مقتدیوں نے لقمہ کیوں نہیں دیا؟ چاہیے تھا لقمہ دیتے، کسی ایک کا بھول جانا تو الگ بات ہے ساری جماعت بھول گئی نماز کون پڑھ رہا تھا؟ بعض اوقات مقتدیوں کو اس مسئلہ کا علم نہیں بھی ہوتا تو امام صاحب کو فورا نماز کے متصل بعد یا جب بھی علم ہو اس بات کی طرف توجہ دلانی چاہیے اور انہیں سکھانا چاہیے، البتہ بھول کر جہری نماز میں قرات رہ جائے یا سری نماز میں جہرا پڑھ لے اس پر نماز/ رکعت دہرانے ضرورت نہیں ہے، نماز ہو جائے گی۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ