سوال (3147)

جہری قراءت والی نماز میں جہرا قراءت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

جہری نماز میں جہری قراءت مسنون ہے، سری نماز میں سری مسنون ہے، البتہ کچھ آیات جہری میں سری ہوجاتی ہیں، سری میں جہری ہوجاتی ہیں، پھر تو یہ ٹھیک ہے، اس سے نماز ہو جائے گی، جہری کو سری اور سری کو جہری کرنےسے نماز ہو جائے گی، باقی مسنون یہ ہے کہ جہری میں جہرا قراءت اور سری میں سرا قراءت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ