سوال (5361)

کیا جیب میں سگریٹ ہوں تو نماز ہو جاتی ہے؟

جواب

جی نماز تو ہو جاتی ہے مگر سگریٹ نوشی ایمان وتقوی کے منافی عمل ہے اور نمازی کو تو اسے طلاق دے دینی چاہیے ہمیشہ کے لئے کیونکہ اس کی بو بہت گندی ہے اور اسی بدبودار منہ کے ساتھ یہ لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ خود یہ ایسی پلیٹ میں کچھ کھانا پسند نہیں کرتے جس میں ایک طرف گندگی اور دوسری طرف پاکیزہ چیز ہو۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ