سوال (4380)
ایک شخص فوت ہوگیا ہے، اس کی جائیداد تقسیم نہیں ہوئی، اب اس کے بیٹے بھی سب فوت ہوگئے ہیں، جائیداد ویسے ہی پڑی رہی، اب پوتے پوتیاں موجود ہیں، پوتوں پوتیوں میں جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟
جواب
اس سوال میں یہ چیز واضح نہیں کی گئی، کہ اس کے بیٹے اس شخص کی زندگی میں ہی فوت ہوگئے ہیں، یا اس کی وفات کے بعد فوت ہوئے ہیں، یہ مکمل تفصیل سے بتایا جائے کہ کتنے بیٹے زندگی میں فوت ہوئے ہیں، کتنے بیٹے اس شخص کی وفات کے بعد فوت ہوئے ہیں، سب سے پہلے ان ورثاء کو حصہ ملے گا، جو اس شخص کی زندگی میں موجود تھے، اس لیے اتنا مبھم مسئلہ ایسے حل نہیں ہوگا، مکمل تفصیل درکار ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
یہ دیکھا جائے کہ جس کی جائیداد ہے، وہ فوت ہوا تھا تو اس وقت اس کے کتنے بیٹے حیات تھے، مثلاً: اگر اس کے تین بیٹے تھے تو آپ جائیداد سب سے پہلے ان تینوں بیٹوں پر تقسیم کریں، پھر ان میں ہر ایک کے حصے کو ان کی اولاد میں تقسیم کردیں، باقی اگر باپ کی موجودگی میں کوئی بیٹا فوت ہوگیا ہے تو اس کی الگ تفصیلات ہیں، باقی اگر باپ کی زندگی میں بیٹے موجود تھے، تو ان کے حصے بنا کر ان کی اولاد میں تقسیم کردیں۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ