سوال (478)

جو شخص جل کر فوت ہو جائے اور غسل کے قابل نہ رہے تو اس کو غسل کیسے دیا جائے گا ؟

جواب

اگر زیاہ جسم جل گیا ہے ، پانی سے جسم خراب ہونے کا خدشہ ہے تو اس کو صرف تیمم کروایا جائے گا ، اہل علم کا یہی فیصلہ ہے کہ اس کو تیمم کروا کر کفن دے کر جنازے کے بعد دفن کیا جائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ