سوال (1280)

جلالہ کیا ہے ؟ اور اس کا حکم کیا ہے؟

جواب

جلالہ کا اطلاق نجس کھانے والے جانور پر ہوتا ہے ، جلالہ کا کوئی واضح حکم میرے علم میں نہیں ہے، البتہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کے بارے میں یہ آتا ہے کہ وہ مرغی کو تین دن بند رکھتے تھے ، اپنے پاس سےخوراک وغیرہ کھلاتے ، پھر اس کو ذبح کرکے کھالیتے تھے ، اب یہاں ایک اشکال ہے کہ جو تین دن پہلے کھایا تھا وہ اس کاجزو بدن بن گیا تھا ، تین دن بند کرکے کونسی صفائی حاصل ہوگئی ہے ، یہ مسئلہ میں نے کہیں ذکر کیا تھا وہاں میڈیکل کے لوگ بیٹھے تھے ، انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ کمال کی بات بتا ئی ہے ، میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ مرغی جو کھاتی ہے ، تین دن بعد وہ اس کے جسم سے صاف ہوجاتا ہے ، اگر اس کی غذا بدل دی جائے ، بس یہ معلومات اس حوالے سے میرے پاس ہے ، جانور ایسی چیزیں کھا جاتے ہیں ، جن کو ہم گندگی محسوس کرتے ہیں ،باقی جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی طرح کرلے گا وہ اطمینان دل کے لیے کافی ہے ۔ جانور ہر طرح کی چیزیں کھا جاتے ہیں ، پھر غالب غذا پر ہی فیصلہ کیا جائے ، اگر غالب طور پہ نجس کھاتی ہےتو جلالہ کہلائی گی اور اس پر جلالہ کا حکم ہوگا ، باقی جانور جو کھا رہے ہیں ، چارہ وغیرہ اگر اس میں نجاست ہو تو اس پہ جلالہ کا حکم نہیں لگے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ