سوال (4243)
ایک طالب علم کا اسپین کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا، سارے کوائف مکمل ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی نے سفارتخانہ سے گیارہوں بارہویں پاس کی تصدیق مانگی ہے، تمام کاغذات درست ہیں مگر بارہویں جماعت میں ایک پرچہ میں فیل ہے اور اس وجہ سے سفارتخانہ تصدیق نہیں کرںرہا ہے، جبکہ اسپین یونیورسٹی والوں کو یہ بات معلوم ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بارہویں جماعت کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا جاسکتا ہے؟
جواب
ہمارے نزدیک یہ دھوکہ ہے، دھوکہ دہی کے ساتھ داخلہ لینا صحیح نہیں ہے، قانون شکنی اور غلط بیانی کی گنجائش فتوے کی شکل میں ہرگز نہیں مل سکتی ہے۔ باقی اگر صحیح طریقہ سے موقع ملا تو پڑھنا چاہیے، ورنہ ویسے بھی دین کو زیادہ اہمیت دیں، اس کو پڑھیں، پتا نہیں وہاں جا کر اس کے دین کا کیا حشر نشر ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ