سوال (5686)

اگر کسی کے پاس ڈگری جعلی ہو اور اس جعلی ڈگری کی بیس پر اس کو جاب ملے کیا اس کا کمایا ہوا پیسہ حرام ہوگا یا حلال؟

جواب

اگر وہ نوکری حاصل کر چکا ہے، توبہ و استغفار کیا ہے، تو ہم اس کو مایوس نہیں کرتے، اس لیے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کا قول ہے کہ حرام حرکت حلال کو حرام نہیں کرتی، اگر وہ کرنا چاہتا ہے، ابھی کیا نہیں ہے، تو ہم اس کو حرمت کا فتویٰ دیتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ