سوال (3970)
کسی ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے جعلی طلاق نامہ بنوانے سے طلاق ہو جاتی ہے،
شوہر کا موقف ہے کہ اس کا ارادہ طلاق کا نہیں تھا، صرف شہریت حاصل کرنے کے لیے اس نے بیوی کو بتائے بغیر جعلی طلاق نامہ بنوایا ہے؟
جواب
یہ اصلی اور جعلی تو ہر جگہ بحث نہیں ہو سکتی، یہ دھوکہ اور فریب ہے، لوگ ایسا کر رہے ہیں، اس کی سخت مذمت ہونی چاہیے، دین اسلام اس کی گنجائش نہیں دیتا، یہ دھوکہ دہی کو گنجائش فراہم کرنے والی بات ہے، باقی رہا طلاق کا معاملہ تو یہاں طلاق کے وقوع کا فتویٰ دینا چاہیے، تاکہ لوگ اس اونچی حرکت سے باز آئیں، ان کو حیا آجائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ