سوال (5312)
اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے، سورۃ فاتحہ رہ جائے یا صحیح طور پر ادا نہ ہو سکے تو اس رکعت کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
سورہ فاتحہ کے بغیر کوئی نماز نہیں ہے، اگر آپ نے ایک رکعت میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ رکعت دوبارہ پڑھیں اور آخر میں سجدہ سہو کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ