سوال (5671)

اگر جماعت ہو رہی ہے اور کوئی اپنی علیحدہ نماز پڑے تو اس کی نماز ہو جائے گی؟

جواب

دین اسلام نے اس چیز سے روکا ہے۔ دین اسلام کے واضح الفاظ ہیں:

فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ،

فرض نماز جس کی جماعت ہو رہی ہے، اس کی موجودگی میں کسی کی کوئی نماز نہیں ہوگی۔
اِلَّا یہ کہ جو جماعت ہو رہی ہے، وہ ممکن ہے دوسری ہو تو پھر وہ حکم نہیں لگے گا، جیسے ہوتا ہے کچھ لیٹ آتے ہیں، اپنی جماعت کرالیتے ہیں، کوئی سنتیں پڑھ رہا ہے، کوئی آ کے اپنی شروع کر دیتا ہے، اس کو نہیں پتا چلا کہ جماعت ہو رہی ہے تو پھر وہ ایک الگ بات ہے۔
لیکن پہلی جماعت اگر ہو رہی ہے، تو پھر اس کی موجودگی میں سنتیں یا کوئی اور چیز پڑھنا، یہ صحیح نہیں ہے،کسی کو جلدی ہے تو پہلے پڑھ کے چلا جائے یا راستے میں کہیں پڑھ لے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ