سوال (4649)

بعض دیوبندی حضرات مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں کہ آپ کسی سے رابطہ کروائیں یا سفارش، تزکیہ وغیرہ لے کر دیں تو کیا ہمیں تعاون کرنا چاہیے؟ کیونکہ ان کی بڑی تعداد واپسی پر حنفیت کی ہی تبلیغ کرتے نظر آتے ہیں، اہل حدیث کی مخالفت کرتے ہیں۔

جواب

عمومی اجازت تو نہیں دے سکتے لیکن خصوصی طور پر اگر آپ ذاتی طور کسی کو جانتے ہیں کہ اس میں خیر ہے اور خیر قبول کرنے کی صلاحیت بھی ہے تو محتاط الفاظ میں سفارش کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ