سوال (4633)

جان بوجھ کر فرض روزے چھوڑنے والے پر کوئی ہدیہ یا صدقہ ہے؟ اگرچہ وہ توبہ کرے اور روزے رکھے گا۔

جواب

جو شخص جان بوجھ کر بغیر شرعی عذر کے رمضان کے فرض روزے چھوڑ دے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ اس کی وہ توبہ کرے اور قضا دے۔ تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ معاف فرما دے گا۔کوئی کفارہ یا صدقہ لازم نہیں۔ کیونکہ کفارہ صرف اس پر لازم ہوتا ہے جو روزہ رکھ کر توڑے (مثلاً جماع کرے)۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط شیخ حفظہ اللہ