سوال (1792)
کیا جنازہ گاہ کی تعمیر میں قربانی کی کھالوں کی رقم استعمال کی جا سکتی ہے ؟
جواب
بالکل نہیں لگا سکتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
قربانی کی کھالیں غرباء و مساکین کا حق ہے ، اگر اس جنازہ گاہ میں صرف ان لوگوں کے جنازے پڑھے جائیں گے ، جو کہ کھنگال ، قلاش اور صدقے کے حقدار ہیں تو اس جنازے گاہ میں آپ قربانی کی کھالیں استعمال کرسکتے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہے ، اس لیے نہ تو قربانی کی کھالوں سے راستے بن سکتے ہیں ، نہ ہی قبرستان کی چار دیواری کھڑی کی جاسکتی ہے ، اور نہ ہی جنازے گاہ بنائے جا سکتے ہیں ، یہ تمام قربانی کی کھالوں کا مصارف نہیں ہیں ۔
فضیلۃ العالم عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ