سوال (4534)
کیا میت کے اصل جنازے سے پہلے کسی اور علاقے اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا سکتی ہے۔
جواب:
غائبانہ جنازہ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ جہاں میت ہے، وہاں پہلے جنازہ ہوچکا ہو، ہر کوئی اپنے وقت کے حساب سے انتظار میں ہے، تقدیم و تاخیر میں کوئی حرج نہیں ہے، غائبانہ نماز جنازہ جب جیسے سہولت ہو، پڑھ سکتے ہیں، جہاں میت موجود ہو، وہاں جنازہ ہوا ہے یا نہیں ہوا، آپ اپنے حساب سے ادا کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
غائبانہ نماز جنازہ میت کی مغفرت کے لیے ہے، اللہ تعالیٰ سے التجاء کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کو معاف کردے، اس کے لیے میت کا حاضر ہونا یا غیر موجود ہونا یہ کوئی شرط نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ