سوال (636)

ایک بندہ جنازے میں دوسری تکبیر میں آکر ملا ہے یعنی امام درود شریف پڑھ رہا تھا تو یہ بندہ جنازہ کیسے مکمل کرے گا ؟

جواب

اصل سورۃ فاتحہ فرض ہے ، باقی جو تکبیرات چھوٹ گئی ہیں وہ آپ امام کے سلام پھیرنے کے بعد پوری کردیں ، چاہے تو کچھ دعائیں پڑھ کے سلام پھیر دیں ۔ میری رائے یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ سے شروع کرے گا اپنی ترتیب سے پڑھے گا ، اپنی ترتیب سے چل کر نماز پوری کرے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اپنی ترتیب رکھ کر ساتھ مل جائیں اور اگر زیادہ تاخیر ہو تو امام کے سلام پھیر دینے کے بعد مکمل کر لیں ، یعنی اپنی ترتیب جاری رکھتے ہوئے جنازہ مکمل کریں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ