سوال (5463)
جنازے میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں، یہ کہنا کیسا ہے؟
جواب
نماز جنازہ پڑھنا ایک کارِ ثواب ہے، ایک قیراط کا ثواب حدیث میں موجود ہے۔اور صحیح مسلم میں حدیث ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ہر عمل کے دو اجر ہیں، ایک دنیا میں اور ایک آخرت میں۔ حدیث کے الفاظ شاید ایسے ہیں:
إن الله لا يظلم مؤمنًا حسنةً،
اللہ تعالیٰ کسی بھی مؤمن کی کسی بھی نیکی پر ظلم نہیں کرے گا،
یعطی بها فی الدنیا و یجزی بها فی الآخرة،
اُس نیکی کے بدلے میں دنیا میں بھی دے گا اور بہترین بدلہ آخرت میں بھی دے گا۔ تو اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہاں بھی ملے گا، ان شاء اللہ، اور وہاں بھی ملے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ