سوال (5413)

جھنڈے کو سلامی دینا شرک ہے، ترانے کے وقت کھڑا ہونا شرک ہے؟

جواب

یہ ڈاکٹر صاحب کا اپنا موقف ہے، ڈاکٹر صاحب کا بہت کچھ کہنا ہے، لیکن دنیا سے جا چکے ہیں، ہم کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں، باقی ترانے کے لیے اٹھنا اور سلامی دینا یہ غیر مسلموں کا ایک عمل ہے، وہیں سے لیا گیا ہے، اس کی سخت مذمت ہو، باقی اکثر لوگ لا علمی سے کرتے ہیں، شرک کے فتوے تو صادر نہیں کر سکتے، باقی اس عمل کی مذمت ہو، لوگوں کو اس عمل سے شد و مد سے روکا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ