سوال (2505)

جنگلی جانوروں جیسا کہ شیر چیتا وغیرہ پالنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

جو جانور کسی کام نہیں آتے ہیں، مثلاً: شکار کرنا، چوکیداری کرنا، ریوڑ کو سنبھالنا وغیرہ، اس کے علاؤہ وہ جانور درندے بھی ہوں، حرام بھی ہوں، ان جانوروں کا خریدنا، رکھنا، پالنا وغیرہ سب کچھ ناجائز ہے، اس میں ایک تو مال کا ضیاع ہے، اس کے علاؤہ وہ جانور گھر والوں کو یا محلے والوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس کے مزید مفاسد بھی ہیں، اس لیے یہ ناجائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ