سوال      6690

رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ولد الزنا (زنا سے بچہ جننے والا)، احسان کرنے والا، والدین کا نافرمان اور ہمیشہ شراب پینے والا داخل نہیں ہو گا۔ سنن دارمی حدیث نمبر: 2138
السلام عليكم و رحمة اللہ و برکاتہ!
کیا یہ روایت صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو ولد الزنا کا کیا قصور ہے؟ اگر صحیح نہیں تو ضعف اور وجہ ضعف کی وضاحت کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدنیا والآخرہ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
یہ روایت ضعیف ہے بلکہ ضعیف تر ہے۔ یہ ایک منقطع روایت ہے، اور اس پر بہت سے فتوے بھی لگ چکے ہیں۔ لہٰذا یہ صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ