سوال (6244)

شیخ محترم ایک ویڈیو بنی ہوتی ہے، تلاوت لگی ہے اوپر جبکہ پیچھے ویڈیو لگائی ہے جس میں قرآن کی آیت کے مطابق جہنم کی آگ دیکھائی گئی ہے اور پل صراط بنایا گیا جس میں مرد عورتیں گزر رہے اور کوئی نیچے گر رہے ہیں۔ یعنی خوف اور ڈرانے والا منظر بنایا گیا ہے، کیا ایسی ویڈیو قرآن پاک کی تلاوت پر لگانا درست ہے؟

جواب

میڈیا کا دور ہے، ہر شخص جنت، جہنم، شیاطین، سب کچھ بنانے پر تلا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، یہ جائز نہیں، ایک تو تصویر کا معاملہ ہے، دوسری چیز تصور سے باہر ہیں، ان کو ترہیب کے لیے تصویر دینا جائز نہیں ہے، ترغیب و ترہیب دلائل کے ساتھ ہے، خود ساختہ دلائل کے ساتھ نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ