سوال (4495)
کیا جانور کا ایک دانت گرانے کی صورت میں مسنہ بن جاتا ہے؟ جانور کے دانت توڑنا کیسا ہے؟
جواب
اگر جانور سامنے کے دو دانتوں میں سے ایک بھی گرا دے تو وہ مسنہ ہو جاتا ہے، شیخ محمد رفیق اثری رحمہ اللہ نے منھاج المسلم کے حاشیہ میں یہ بات لکھی ہے۔
لیکن جانور کے دانت نکلنے کی صورت مشکوک نہ ہو، جانور فطری انداز میں دانت گرائے، دانت توڑے نہ جائیں، ایک دانت فطری گرانے کے بعد اسکی جگہ دوسرا دانت معمولی سا ہی آتا ہے کہ جانور برابر والا دانت بھی گرا دیتا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ