سوال (1595)
جانور ذبح کرنے کے بعد جو خون گوشت کے ساتھ جم جاتا ہے اس خون کا کیا حکم ہے ؟
جانور ذبح کرتے وقت حلق سے جو خون بہتا ہے اسے اللہ تعالیٰ نے [سورۃ الانعام : 145] میں حرام قرار دیا ہے۔
جواب
“قُل لَّاۤ اَجِدُ فِىۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ يَّطۡعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ مَيۡتَةً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِيۡرٍ فَاِنَّهٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ” [سورة الانعام: 145]
«کہہ دے میں اس وحی میں، جو میری طرف کی گئی ہے، کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے، سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو، یا بہایا ہوا خون ہو، یا خنزیر کا گوشت ہو کہ بیشک وہ گندگی ہے، یا نافرمانی (کا باعث) ہو، جس پر غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو، پھر جو مجبور کردیا جائے، اس حال میں کہ نہ بغاوت کرنے والا ہو اور نہ حد سے گزرنے والا تو بیشک تیرا رب بےحد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے»
البتہ جسم کے ساتھ لگا رہ جانے والا خون یا کلیجی اور تلی بہایا ہوا خون نہ ہونے کی وجہ سے حلال ہیں ، یہ حرام نہیں ہیں ۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ