سوال (1764)
ایک بکری بہت اچھی ہے ، کوئی عیب بھی نہیں ہے ، لیکن دانت ٹوٹ گئے ہیں ، شاید عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے ۔ تو کیا قربانی کر سکتے ہیں ؟
جواب
اگر مسنہ ہونے کے بعد اس کے دانت کسی وجہ سے گر گئے ہیں تو بڑی عمر ہونے کی وجہ سے یا بیماری کی وجہ سے تو ایسی بکری قربان کی جا سکتی ہے ، اس کی قربانی ہوسکتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ