سوال (1839)
کیا جانور مثلاً بکرا کے کوئی اعضاء مکروہ یا حرام ہیں ؟ جیسا کہ کپورے ، دل اور پھیپھڑے وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟
جواب
حلال جانور سارا ہی حلال ہوتا ہے ، اس کا کوئی بھی عضو حرام یا مکروہ نہیں ہے ، بالکل جیسے حرام جانور سارا ہی حرام ہے ، اس کا کوئی بھی عضو حلال نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
خون بہہ جانے کے بعد کچھ بھی حرام نہیں رہ جاتا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ