سوال (4677)
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے سات اعضاء کھانے کو پسند نہیں فرماتے تھے۔
(1) خون (2) مادہ جانور کی شرمگاہ (3) خصیتین (4) غدود (5) نر جانور کی پیشاب گاہ (6) مثانہ (7) پتہ، [مصنف عبد الرزاق: ج: 4، ص: 409]
کیا یہ روایت صحیح ہے؟
جواب
سات اعضاء والی روایت سند کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے، بعض اہل علم نے اس پر جرح کی ہے، اس میں ویسے بھی حرمت کا ذکر نہیں ہے، کراہیت کا ذکر ہے، یہ روایت ہمارے نزدیک پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ