سوال (1836)
جانور کی ایک ہڈی پر کالا جادو کیا جاتا ہے ، اس ہڈی کو نکال دیا جاتا ہے ، کیا اس کو گوشت میں باقی ہڈیوں کی طرح کاٹا جا سکتا ہے ؟
جواب
جی اس کو کاٹا جا سکتا ہے ، کھایا جا سکتا ہے ، پکایا جا سکتا ہے ، چبایا جا سکتا ہے ، باقی بدشگونی لینا شرک ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :
“الطیرۃ شرك”
«بدشگونی لینا شرک ہے »
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
نکالنا ہی نہیں چاہیے باقی اس کو گوشت کے ساتھ کاٹیں پکائیں کھائیں بانٹیں ،نہ نکلے گی نہ ایسی کوئی حرکت ہو گی ۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ