سوال (4356)

ایک بندہ بکرے کو ذبح کرتا ہے، لیکن منکا وغیرہ ذبح کرنے کی جو جگہ بتائی جاتی ہے، اس سے نیچے حلق سے ذبح کرلیتا ہے تو کیا وہ حلال کے حکم میں ہوگا؟ نیز جانور کے ذبح کرنے کے متعلق جو حد کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔

جواب

پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار کمی بیشی ہو سکتی ہے یا پھر مہارت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے، بہرحال اگر جانور ذبح ہو گیا ہو اور رگیں کٹ گئی ہوں، تو وہ ذبیحہ شمار ہوگااس حوالے سے کوئی اشکال نہیں ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ