سوال         6872

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کوئی کسی جانور کو مارتا ہے تو وہ جانور اس درد کی وجہ سے ذبح ہو جاتا ہے تو اس بندے کو کیا کرنا چاہیے تلافی کے لیے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ قصداً اگر ایسا کیا ہے، تو جس کا وہ جانور ہے، اس سے پوچھ لیں وہ کیا چاہتا ہے، جرمانہ بھرنا ہے تو بھر دیں۔ اور اگر بغیر کسی ارادے کے ہوا ہے، تو دونوں صورتوں میں ظاہر سی بات ہے، توبہ استغفار تو انسان کو کرنی چاہیے، صدقہ خیرات کر کے بھی اپنے گناہوں کو بخشوانا چاہیے، ظلم انسان پہ ہو یا جانور پہ، جائز تو نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ