سوال (4272)

حلال جانور کو ذبح کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرنا ہے، تیز دہار والی چھری ہونی چاہیے، کیونکہ احسن انداز سے ذبح کرنے کا حکم ہے، اس لیے چھری کو تیز کرنے کا حکم ہے، دوسرے جانوروں کے سامنے ذبح نہ کرے، ذبح کرتے قبلہ رخ لٹانا مستحب ہے، بسم اللہ فرض کے درجے میں ہے، اس کو قصدا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اشیخ یہ بتائیں کہ صرف خون نکالنا مقصود ہے یا کوئی خاص رگ وغیرہ کاٹنی ہے۔
جواب: حدیث میں آتا ہے کہ رگیں کاٹ دیں اور خون بہا دیں، یہ دونوں چیزیں ہی مطلوب ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: صرف بسم اللہ پڑھنی ہے یا بسم اللہ واللہ اکبر؟ اس حوالے سے بھی بتائیں۔
جواب: ذبح کرتے ہوئے “بسم اللہ اللہ اکبر” یا “بسم اللہ واللہ اکبر” پڑھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ