سوال (1748)

کیا جانور کو ذبح کرتے ہوئے قبلہ رخ لٹانا ضروری ہے یا مستحب ہے ؟

جواب

“مسند احمد : 15022” کی روایت کے مطابق ذبح کرتے وقت جانور کو قبلہ رخ لٹانا سنت ہے ، اگر غیر قبلہ پہ ذبح کر لیا گیا ہو تو بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ