سوال (5245)

میری ڈیوٹی جانوروں کے کلینک میں ہے، وہاں کتے اور بلی لائے جاتے ہیں تو کیا اگر میرے کپڑوں سے جانور ٹچ ہوجائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

ہماری رائے یہ ہے کہ آپ کوشش کریں کہ نوکری بدل دیں، کوشش کریں، اس کو ہم حرام نہیں کہہ رہے ہیں، کیونکہ کتے اور بلے کا علاج ہو سکتا ہے، لیکن ان کی فروخت حرام ہے، ظاہری سے بات ہے کہ یہ اس چیز کو فروخت دینے والی بات ہے، باقی آپ کتے اور بلے کو پکڑنے سے ناپاک نہیں ہوتے، باقی کتے کا لعاب لگ جائے تو آپ کے ہاتھ اور کپڑے ناپاک ہونگے، انسان کو کراہیت آتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ نماز کا ڈریس الگ رکھیں، بہتر یہی ہے، اس میں اطمینان ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ