سوال (3590)
اگر جرابیں ٹخنوں سے نیچے ہوں تو مسح نہیں کر سکتے۔ اس بات کی کیا دلیل ہے؟
جواب
نماز میں ٹخنوں تک پاؤں دھونے کا حکم ہے۔ جیسا کہ سورۃ المائدہ: 6 میں ہے۔ مسح چونکہ پاؤں دھونے کے قائم مقام ہے، لہذا مسح کے لیے یہ شرط ہے کہ جرابیں/ موزے ٹخنوں تک ہوں اگر ٹخنے نہیں ڈھانپے ہوئے تو مسح نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ