سوال (705)
جرابوں پر مسح کے بارے سوال کہ ایک بندے نے مغرب کی نماز کے وقت وضو کرکے جرابیں پہن لی اور مغرب اور عشاء اکٹھی پڑھ لی اور رات کو جرابیں پہنی رکھی تو مسح کتنی نمازوں اور کب تک کر سکتا ہے؟
جواب
اس نے پہلا مسح فجر کی نماز میں کیا ہے تو وہ اگلی فجر سے پہلے تک مسح کر سکتا ہے، یعنی اگلی فجر کو نیا وضو کرے گا۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
سوال: شیخ میں نے پوچھنا تھا، کل رات آٹھ بجے میں نے وضو کر کے جرابیں پہنی تھی، اس کے بعد میں نے عشاء کی نماز پڑھی اور آج میں اس جرابوں پر مسح کر کے میں کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہوں؟
جواب: معاملہ یہ نہیں ہے کہ آپ نے جرابیں کب پہنی تھی، یہاں سوال یہ ہے کہ آپ نے پہلی دفعہ مسح کب کیا تھا جب آپ نے مسح کیا تھا اس کے بعد ایک دن اور ایک رات۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جب جرابیں پہن لی ہیں تو اس کے بعد مسح کی مدت شروع ہو گئی یہ بات درست نہیں ہے، مسح کی مدت کا تعلق جرابیں پہننے کے ساتھ نہیں مسح کی مدت کا تعلق مسح شروع کرنے کے ساتھ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




