سوال (2812)

جنرل سٹور والے اپنی زکوٰۃ کیسے نکالیں گے؟ جنرل سٹور میں لا تعداد چیزیں ہوتی ہیں اور چھوٹی سے لے کر بڑی ہر قسم کی چیزیں ہوتی ہیں، جن کو گننا اور قیمت لگانا نہایت مشکل ہے، ناممکن کہہ سکتے ہیں، تو ایسا شخص زکوٰۃ کیسے نکالے گا؟ البتہ جو جو چیزیں خریدی جاتی ہیں اسے لکھا جاتا ہے، لیکن ان میں سے کتنی سیل ہوگئی کتنی نہیں اس کا اندازہ نہیں ہوتا ہے، تو اس صورت میں زکوٰۃ کے لیے کیا حل ہوسکتا ہے؟
رہنمائی فرما دیں۔

جواب

آج کل جدید دور ہے، ریکارڈ جمع کرنا انتہائی آسان ہے، یہ مشکل بات نہیں ہے، بس تھوڑی سی ہمت کی ضرورت ہے، جب سال مکمل ہو جائے تو پھر دیکھنا ہے کہ مال کتنا ہے، پھر اس مال کی موجودہ قیمت لگائی جائے، جو آپ نے ادھار دیا تھا، اور اس کے ملنے کی پکی امید ہے، وہ بھی اس میں شامل کریں گے، باقی جو گھر یا بینک وغیرہ میں بچا ہوا مال جمع کیا ہے وہ بھی اس میں شامل کردیں، باقی اس میں سے وہ نکال دیں جو آپ نے بطور قرض لیا تھا، وہ لوگوں کو دینا ہے، باقی جو ہوں، ان میں سے اڑاہی پرسنٹ زکاۃ نکال دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

آج کل تو ایسے سوفٹ وئیر موجود ہیں، جو مکمل حساب رکھتے ہیں، انہی کے ذریعے بل بنائے جاتے ہیں، ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وگرنہ ایک دن لگا کر جنرل سٹور کا سٹاک چیک کر لیا جائے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ